عدلیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کی، ،چیف جسٹس

عدلیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                               لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم انسان کو مساوات کا درس دیتی ہے۔عوام کو انصاف فراہم کرنے کیلئے ابھی بہت کام کرنا ہے۔عدلیہ عوام کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے۔عدلیہ نے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کی،عدلیہ کی وجہ سے ملک میں جمہوریت قائم ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ان خیالات کا اظہار کنیئرڈ کالج کے 77ویں کانوکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ کی وجہ سے سرکاری ادارے قابل احتساب ہیں۔طلبہ پر معاشرے میں بہتری کردار ادا کرنے کی ذمہ داری ہے،ملک میں آدھے سے زائد بچے سکول نہیں جا سکتے۔خیبرپختونخوا میں ایک ہزار سے زائد سکولوں کو تباہ کیا گیا۔گزشتہ سال خواتین پر گھریلو تشدد کے 344واقعات ہوئے،گزشتہ سال 90خواتین پر تیزاب پھینکا گیا۔پاکستان میں بچے بھوک اوربیماریوں سے مرجاتے ہیں ۔معاشرے کی عملی صورتحال پریشان کن ہے، نا خواندگی کی وجہ سے معاشرے میں برائیاں ہیں،بہترین معاشروں کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے،مردوخواتین انسانی تہذیب کے دو پہیے ہیں،مردوخواتین کو معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرناچاہئے،مساوی تعلیم سے بہتری معاشرہ بنایا جا سکتا ہے،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے سیاسی وسماجی کردار ادا کیا۔بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں،ملالہ یوسف زئی اورارفع کریم پاکستان کی عزت میں اضافے کا باعث بنیں،خواتین معاشرے کی بہتری کیلئے کردار ادا کررہی ہیں۔آئندہ برسوں میں خواتین مختلف طبقوں میں لیڈر شپ کا کردار ادا کریں گی۔آئین خواتین کو قومی زندگی میں کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے،عدلیہ خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے،بدقسمتی سے بعض علاقوں میں خواتین سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے،پسماندہ علاقوں کے جاگیر دار سمجھتے ہیں کہ بچیاں سکول نہ جائیں۔اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے کنیئرڈ کالج میں شعبہ قانون کا سنگ بنیاد بھی رکھا، سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطاءبندیال ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ ، کینئرڈ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ، بشپ لاہور الیگزینڈر جان ملک نے بھی شرکت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کو کنئیرڈ کالج لاءڈیپارٹمنٹ کے بورڈ آف سٹیڈیز کا ممبر بنایا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -