پاکستان میں کرپشن اور دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ، انصار برنی

پاکستان میں کرپشن اور دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ، انصار برنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے این این) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن اور دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔ وہ گزشتہ روزلندن میں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔انصار برنی نے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ان کی طرف سے ملک میں کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف جب تحریک چلانے کے اعلان کیا گیا تولینڈ مافیا، دہشت گردوں اورکرپٹ ٹولہ کی جانب سے ملک میں ا ن کے لئے بے پناہ مسائل پیدا کردئیے گئے یہاں تک کہ پاکستان میں ان کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہوگئے لیکن وہ ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کے خون کا ایک ایک قطرہ اپنی دھرتی ماں کی مٹی کے ذرے ذرے کا مقروض ہے۔انصار برنی نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی سے پاک کئے بغیر ملک ہرگز ترقی نہیں کرسکتا اور اب وقت ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑی ہواور ایک قوم بن کر پاکستان کو کسی بڑے نقصان سے بچا لے۔

مزید :

صفحہ آخر -