بلوچستان میں دھماکے کے پیچھے را کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے،سےا ستدان

بلوچستان میں دھماکے کے پیچھے را کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے،سےا ستدان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(محمد نواز سنگرا)ملک میں قیام امن کےلئے حکومت کو تمام دہشتگرد گروہوں کو فرنٹ لائن پر لینا چاہیے۔ بلوچستان میں دھماکے کے پیچھے را کا ہاتھ بھی ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے سیاسی اور عسکری ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی نے کہا کہ حکومت کو تمام دہشتگردو گرہوں سے بات کرنی چاہیے۔ایک گروپ کے ساتھ بات چیت سے امن کے قیام کی توقع نہیں ہے۔سیزفائر کے باوجود دھماکوںکے پیچھے ملک دشمن قوتیں بھی ہو سکتی ہیںجن کو حکومت کو آن بورڈ لینا چاہیے۔مسلم لیگ(ق)کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ بلوچستان میں را سر گرم ہے اور حالیہ دھماکے میں بھارتی ایجنسی کے پشت پناہی والے لوگ ہو سکتے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوششیں جاری رکھنی چاہیں۔جنرل (ر)جمشید ایاز نے کہا کہ مذاکرات سے امن قائم ہوتا نظر نہیں آرہا ۔کالعدم جماعت پر حکومت کو اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

صفحہ آخر -