عاصمہ جہانگیر کے بیٹے کی بارات و ولیمہ کی تقریب رائل پام کلب میں ہوئی

عاصمہ جہانگیر کے بیٹے کی بارات و ولیمہ کی تقریب رائل پام کلب میں ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر کے بیٹے جیلانی جہانگیر کی بارات و ولیمہ کی تقریب رائل پام کلب میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین رمضان چودھری، سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضی ،سیکرٹری آصف چیمہ ،لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر عابد ساقی ،سپریم کورٹ بار کے سابق صدر علی احمد کرد سمیت ملک بھر کی وکلاءتنظیموں کے راہنماﺅں نے شرکت کی ۔تقریب میں وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،ایم کیو ایم کے راہنماءڈاکٹر فاروق ستار ،پیپلز پارٹی کی راہنما ساجدہ میر ،سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر فخر و الدین جی ابراہیم سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

مزید :

صفحہ آخر -