نوابشاہ، سات سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعدقتل

نوابشاہ، سات سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعدقتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوابشاہ، سات سالہ معصوم
بچی زیادتی کے بعدقتل
نواب شاہ(آن لائن) بی سیکشن پولیس کی حدود مریم روڈ سے گذشتہ رات سات سالہ معصوم بچی سویرا جو گھر سے ٹافیاں لینے نکلی تھی اچانک غائب ہوگئی اس سلسلے میں اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تاہم کئی گھنٹوں کی بھاگ دوڑ کے بعد بچی نہ مل سکی اسی دوران رات گئے بچی کی لاش پرانا نواب شاہ کے عید گاہ گراو¿نڈ سے برآمد ہوئی جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا اطلاع ملنے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔بچی کی لاش کو پیپلز میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور گلا دبا کر قتل کرنے کی رپورٹ دی گئی۔ بعد ازاں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی سات سالہ بچی سویرا کی نماز جنازہ مریم روڈ پر ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر سوگ میں شہر کی تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہے جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے سانگھڑ روڈ پر احتجاج مظاہرہ کیا گیا
زیادتی کے بعدقتل

مزید :

صفحہ آخر -