پنجاب حکومت بلاول کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرے ،رحمن ملک

پنجاب حکومت بلاول کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرے ،رحمن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلاول بھٹو کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کرائے ۔دھمکیوں کی ساری کڑیاں پنجاب میں جا کر ملتی ہیں۔دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔الطاف حسین اور آصف زرداری کی ملاقات کی تفصیلات نہیں بتا سکتا۔کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان اور لشکر جھنگوی ایک ہی ہیں اس میں کسی کو شک نہیں ہوناچاہیے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ملنے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔دیکھنا یہ ان کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا ہے اور کہاں سے آیا ہے ۔سب کو معلوم ہے کہ لشکر جھنگوی کے محفوظ ٹھکانے کہاں ہیں ۔پنجاب حکومت بلاول بھٹو کو لکھے جانے والی دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی علیحدگی کی بات کرنے والوں سے بات نہیں ہو سکتی ۔ایسا نہ ہو کہ حکومت اور طالبان کے درمیان طالبانی این آر او نہ ہو جائے ۔حکومت پاکستان کے پاس کسی بھی قاتل کو چھوڑنے کا اختیار نہیں ہے

مزید :

صفحہ اول -