جہا ں 70فیصد سے زائد بجلی چوری ہو گی فیڈر بند کر دیں گے خواجہ آصف

جہا ں 70فیصد سے زائد بجلی چوری ہو گی فیڈر بند کر دیں گے خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     سیالکوٹ (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر دفاع، بجلی و پانی خواجہ محمد آصف نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جس جس فیڈر میں 70 فیصد سے زائد بجلی چوری کی جا رہی ہے وہاں سب کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے سندھ میں حکومتی اداروں کے 5000 بجلی کے کنکشن کاٹنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ خواجہ آصف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں بجلی کی پیداوار کیلئے 32 ارب ڈالر دے گا جس سے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے اور آئندہ سات سالوں میں 22 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم کا حصہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا 2 ہزار میگا واٹ کا شاٹ فال ہے جس کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں ساڑھے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے صارفین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور بجلی کا غیر ضروری استعمال روکنا ہوگا۔ خواجہ محمدآصف نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن کے ذریعے قیام امن ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کی ایک فیصد بھی گنجائش ہو گی حکومت مذاکرات کرے گی انہوں نے کہا کہ ایک آمر نے پاکستان کو ایسی جنگ میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے ہماری پاک فوج اور عوام کو بے شمار قربانیاں دینا پڑی -انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے ہیں جس کی وجہ سے وطن عزیز اور عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ‘ ہماری حکومت لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام ، صدرایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ڈاکٹر سرفراز بشیر، سینئر نائب صدر میاں انور، قائد اتحاد فاونڈرز گروپ شیخ ریاض الدین ، چوہدری سرفراز بھٹی ،حنےف خان سمےت دےگر صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میںامراض قلب کے مریضوں کے علاج کیلئے 100بیڈ پر مشتمل کارڈیالوجی یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور اس منصوبہ پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اپ گریڈ کرکے 800بستروں کا جدید ہسپتال بنایا جائے گا جہاں پر صحت کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ایمن آباد روڈ کی دورویہ تعمیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی ہے جبکہ واہنڈو سے راوی کے پل تک کی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ وفاق مکمل کرے گا ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے100ٹریفک وارڈنز کو سیالکوٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شہر کی ٹریفک کنٹرول کرنے میںمدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ مشرقی بائی پاس کی تعمیر کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل ہے یہ بائی پاس کنگرہ روڈ، ظفر وال روڈ اور پسرور روڈ کوآپس میں ملاتا ہے ۔ انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ اور چودھر ی محمد اکرام کو ہدایت کی کہ وہ سیالکوٹ ویسٹرن بائی پاس جو وزیر آباد روڈ ، ڈسکہ روڈ اور پسرور روڈ کو ملائے اس کیلئے صوبائی سطح پر منصوبہ بندی کریں تاکہ اس منصوبہ کو عملی شکل دی جائے۔ خواجہ محمد آصف نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان میں بجلی کی پیداوار کیلئے32ارب ڈالر ددے گا جس سے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے اور آئندہ سات سالوں میں 22ہزارمیگا واٹ بجلی سسٹم کا حصہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا2ہزار میگا واٹ کا شاٹ فال ہے جس کی وجہ سے 24گھنٹوں میں ساڑھے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے صارفین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بجلی کا غیر ضروری استعمال روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ7ماہ کے دوران انڈسٹری کو گیس اور بجلی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہے تاکہ صنعت کا پہیہ چلتا رہے اور مزدورں کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہ ہو۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -