صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( کرائم سیل ) شہر میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس میں سجاد حیدر کے گھر سے چوروں نے 26لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کرلی۔نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ہاشم کے گھر سے10لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عبدالرحمان کے گھر سے7لاکھ مالیت،شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے گوہر کے گھر سے5لاکھ مالیت، غازی آباد میں ڈاکوؤں نے خالد کے گھر سے4لاکھ مالیت،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے عرفان کے گھر سے3لاکھ مالیت،بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے افتخار کے گھر سے2لاکھ مالیت،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حمزہ کی فیملی سے 3لاکھ مالیت،ریس کورس میں ڈاکوؤں نے مجتبی کی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت،ساندہ میں ڈاکوؤں نے ایوب کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے عامر کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے توفیق احمد کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے مصطفی کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،نوانکوٹ میں ڈاکوؤں مقصود کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،ساندہ میں ڈاکوؤں نے فہیم سے50ہزار اور موبائل،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے طاہر سے40ہزار اور موبائل،لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے ہارون سے35ہزار اور موبائل ،سندر میں ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے20ہزار اور موبائل،ہنجروال میں ڈاکوؤں نے اعتزاز احمد سے20ہزار اور موبائل چھین لیا۔مانگا منڈی میں چوروں نے نواز کی حویلی سے5لاکھ مالیت کا سامان، شیرا کوٹ میں چوروں نے حمید کی دکان سے3لاکھ مالیت کا سامان،گارڈن ٹاؤن میں چوروں نے ماجد موبائل شاپ سے2لاکھ مالیت،نشتر کالونی میں اقبال کی دکان سے2لاکھ مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ماڈل ٹاؤن،گڑھی شاہو اورجنوبی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ،شفیق آباد،نصیر آباداورمناواں سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -