تین برسوں میں ایس آر او کلچر کا خاتمہ کر دیا جائے گا، ایف بی آر

تین برسوں میں ایس آر او کلچر کا خاتمہ کر دیا جائے گا، ایف بی آر
تین برسوں میں ایس آر او کلچر کا خاتمہ کر دیا جائے گا، ایف بی آر
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ اگلے تین برسوں میں ایس آراو کلچر کا خاتمہ کردیا جائے گا، گزشتہ مالی سال میں ٹیکس ریونیو میں 3 فیصد نمو ہوئی تھی لیکن رواں مالی سال میں اب تک17فیصد نمو ہوئی ہے،انسٹی ٹیوٹ آف چاٹرڈ اکاونٹ آف پاکستان کی جانب سے پری بجٹ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ایف بی آر شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹ بڑھانے کے بجائے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹ بڑھانے کا ارادہ نہیں جو ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں انہیں نیٹ میں لانے پر فوکس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آر او کلچر نے معیشت کوکافی نقصان پہنچایا ہے اس لئے اگلے تین برسوں میں ایس آراو کلچر کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ملکی ریونیو کو حکومتی پالیسی کے مطابق بڑھایا جائے اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے ۔اس موقع پر آئی کیپ کے صدر نعیم اختر نے کہا کہ حکومت کو بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹیکس نیٹ سے باھر ہیں وہ بڑا مسئلہ ہیں۔ انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزید :

بزنس -