بالی ووڈ، بگ بی امیتابھ بچن مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ، بگ بی امیتابھ بچن مشکل میں پھنس گئے
بالی ووڈ، بگ بی امیتابھ بچن مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن مشکل میں پھنس گئے ٗ این جی او نے فلم بھوت ناتھ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ کمرشل کے ذریعے بچوں اور بڑوں پر بھوتوں کا یقین کروارہے ہیں ۔بھوت ناتھ بہت جلد آنے والی ہے جس کی تشہیری مہم میں امیتابھ بچن نکلے ہوئے ہیں تاہم بھارت کی ایک این جی او نے مقدمہ درج کرادیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھوت ناتھ کی الٹی سیدھی حرکتیں دیکھ کر بچوں کے ذہنوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے ، جو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بجائے کسی بھوت ناتھ پر یقین کرنے لگے ہیں۔ بھوت ناتھ اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے خلاف عدالت اٹھارہ اپریل کو لگے گی ۔

مزید :

تفریح -