ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان نے ڈھاکہ پھر فتح کر لیا ، بنگلہ دیش کو شکست

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 50رنز سے مات دے دی ،بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 191رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 7کے نقصان پر 140رنز بنا سکی ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 38، نا صر حسین نے 23 ،اور انعام الحق نے 18رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے فا سٹ باﺅلر عمر گل نے 3، سعید اجمل نے 2 اور ذوالفقار بابر اور شاہد آفریدی نے 1,1وکٹ حاصل کی ، اس شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹور نامنٹ سے با ہر ہو گئیں ہیں ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میںبنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 191رنز کا ہدف دیا ، پاکستان نے 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے تھے ۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62گیندوں پر 10چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 111ناٹ آﺅٹ رنز بنائے ۔شاہد آفریدی نے بھی 9گیندوں پر 22رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ،اس سے پہلے سابق کپتان شعیب ملک 25 ،عمر اکمل0،کپتان محمد حفیظ 8رنز اور وکٹ کیپر کامران اکمل 9رنز پر پوویلین واپس لوٹ گئے تھے ، بنگلہ دیش کی جانب سے عبدالرزاق نے 2اور شکیب الحسن ، ال امین حسین اور محموداللہ نے 1٬1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔