زرداری کی سیکیورٹی کیلئے سامان کی خریداری میں بھی بے ضابطگیاں

زرداری کی سیکیورٹی کیلئے سامان کی خریداری میں بھی بے ضابطگیاں
زرداری کی سیکیورٹی کیلئے سامان کی خریداری میں بھی بے ضابطگیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زردری کی کراچی میں سیکیورٹی کے لئے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، منظورکی گئی چیزیں خریدی ہی نہیں گئیں اور کئی اشیاءمہنگے داموں خریدی گئیں ۔ سندھ پولیس نے آڈیٹرز کے اعتراضات کا کئی ماہ گزرجانے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، مذکورہ خریداری کی منظوری اور رقم سابق دور حکومت میں جاری کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری کے دور صدارت میں حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کو صدر کی سیکیورٹی کے لئے 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ رقم سے انتہائی جدید آلات سمیت دیگر اشیاءخریدنے کا فیصلہ کیا گیا، اس وقت سپیشل سیکیورٹی انچارج ایس ایس پی نے سامان کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کیا جس کے مطابق کاروں اور وائرلیس سیٹ سمیت دیگر سامان کی خریداری شامل تھی ۔ مذکورہ سامان کی خریداری کیلئے معاہدے بھی کئے گئے تاہم حیرت انگیز طور پر سپورٹس کار سمیت دیگر سامان کی ڈلیوری کہاں اور کسے کی گئی ؟ کسی کو علم نہیں ۔

مزید :

کراچی -