عمران خان کی دہلیزپر ’سونامی‘ لانے کا اعلان

عمران خان کی دہلیزپر ’سونامی‘ لانے کا اعلان
عمران خان کی دہلیزپر ’سونامی‘ لانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مانسہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)نیو بالا کوٹ سٹی کی تعمیر کیلئے زلزلہ متاثرین نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان بالاکوٹ کے ریڈ زون اور گرلات یونین کونسل کے متاثرین نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں تحریکِ انصاف کی حکومت اس معاملے میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کررہی اس لئے عمران خان اپنا کردار ادا کریں۔واضح رہے کہ سال 2005کے ہولناک زلزلے میں شدید متاثر ہونے والے بالاکوٹ کی از سرنو تعمیر کیلئے 13 ارب روپے کی رقم رکھی گئی تھی لیکن یہ معاملہ کھٹائی میں پڑا ہوا ہے اور متاثرین حکومتی غفلت کی وجہ سے چھوٹے شیلٹر میں رہنے پر مجبور ہیں۔جبکہ عارضی پناہ گاہوں میں بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور انہیں موسمی اثرات کی سختی کا سامنا ہے۔

مزید :

مانسہرہ -