امیتابھ بچن،کترینہ کیف مئی میں پاکستا ن آسکتے ہیں

امیتابھ بچن،کترینہ کیف مئی میں پاکستا ن آسکتے ہیں
امیتابھ بچن،کترینہ کیف مئی میں پاکستا ن آسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کلچرل ڈیسک) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکارہ امیتابھ بچن بھی ان غیر ملکی مہمانوں میں ہوسکتے ہیں جو مئی میں لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی جانیوالی سالانہ ادبی اور تہذیبی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔ اس بات کا انکشاف لاہور آرٹس کونسل کے پروگرامز ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے ان دو ستاروں سمیت کل 12 بھارتی شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ کترینہ کیف اور امیتابھ بچن کے علاوہ ان میں گلزار، جاوید اختر، شبانہ عظمیٰ اور شمیم حنفی کے نام شامل ہیں۔ اس سال کی کانفرنس کا نام ”بیتے ہوئے دن یاد آتے ہیں“ رکھا گیا ہے اور یہ 24-26 مئی کے دوران الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -