ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آسٹریلیاکو 73رنز سے شکست دے دی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آسٹریلیاکو 73رنز سے شکست دے دی
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آسٹریلیاکو 73رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 73رنز سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 160رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 86رنز ہی بنا سکی۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے۔ بھارتی بلے بازوں میں یوراج 60رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور کپتان دھونی نے 24رنز بنائے اور آسٹریلیا کے باؤلر’ہوج‘ نے سب سے کم رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کی ٹیم 160رنز کے ہدف میں 16.2اوور میں پوری ٹیم 86رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔آسٹریلوی بلے بازوں میں میکس ویل 23رنز کے نمایا ں رہے، اور بھارتی باؤلر اشون نے چار اور مشرا نے دو وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -