بھارت کی شکست ، آفریدی نے ”موقع موقع“ گنگنا دیا

بھارت کی شکست ، آفریدی نے ”موقع موقع“ گنگنا دیا
بھارت کی شکست ، آفریدی نے ”موقع موقع“ گنگنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ شاہد خان آفریدی نے بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد غم کو دوبالاکردیاہے اوربھارتی ٹیم کی شکست پر جذبات سے متعلق سوال پر موقع موقع گنگناناشروع کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان عمرشریف نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ سے آﺅٹ ہونے پر اُنہوں نے پیغام دیاتھاکہ بھارت بھی جلدی جلدی واپس آئے ، آگے جاکر بھی بیٹھ جاناہے، ہمارے پڑوسی ہیں ، واپس آئیں تو دونوں اکٹھے بیٹھ کر فائنل دیکھیں گے ، آپ کے جذبات کیا تھے جس پر شاہد آفریدی نے ”موقع موقع “ گنگناناشروع کردیا،آفریدی کے اس غیر متوقع جواب پر پروگرام میں موجود عوام اور میزبان ہنسناشروع ہوگئے جس پر آفریدی بھی مسکرادیئے ۔
شاہدآفریدی نے بتایاکہ اُنہیں ایک ویڈیو فوٹیج ملی جس میں ایک گاڑی میں بیٹھے چند لوگوں سے پوچھا جاتاہے کہ آپ انڈین ہو؟مثبت جواب ملنے پرسوال پوچھنے والے موقع موقع گاناشروع کردیتے ہیں لیکن بعد میں اس کی اصل کہانی کاعلم ہوا۔
عمرشریف نے پوچھاکہ کیا پہلے بھی کبھی انڈیاکی طرف سے ایسااقدام کیاگیاجس پر شاہدآفریدی نے بتایاکہ ایشیاءکپ کے موقع پر بھی کچھ ایساہی ملاتھالیکن بعد میں بالکل اِسی طرح بھارتیوں کو منہ کی کھاناپڑی تھی جیسے اب ہوا۔
عمرشریف نے بتایاکہ بھارت کے جواب میں ہم نے بھی ایک گانا تیار کیا، منہ کالا، منہ کالا جس سے آفریدی بھی خوب محظوظ ہوئے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -