پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کیخلاف متنازعہ بیان آئی سی سی صدر کو مہنگاپڑگیا،اختتامی تقریب سے آﺅٹ

پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کیخلاف متنازعہ بیان آئی سی سی صدر کو ...
پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کیخلاف متنازعہ بیان آئی سی سی صدر کو مہنگاپڑگیا،اختتامی تقریب سے آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کے معاملے پر متنازع بیان دینے والے آئی سی سی کے صدر مصطفےٰ کمال سے وضاحت طلب کرلی ہے اور انہیں ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طورپر آئی سی سی کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مہمان خصوصی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے اور ان کی جگہ ٹرافی آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن نے مائیکل کلارک کو دی تاہم مائیکل کلارک نے ٹرافی لے کر سری نواسن کو بھی چلتاکیا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
 اختتامی تقریب میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بورڈز کے سربراہوں ، بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکرنے شرکت کی۔ مصطفےٰ کمال نے اپنے ملک کے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ میٹنگ میں میرے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا،وہ گراﺅنڈ میں موجود رہے لیکن انہیں سٹیج پر مدعو نہ کرکے واضح پیغام دیا گیا ، آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کونسل کا صدر جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دیتاہے ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -