خواتین کو کس طرح کی فلمیں پسند ہوتی ہیں ؟ماہرین نے بتا دیا اور وجہ بھی بیان کردی

خواتین کو کس طرح کی فلمیں پسند ہوتی ہیں ؟ماہرین نے بتا دیا اور وجہ بھی بیان ...
خواتین کو کس طرح کی فلمیں پسند ہوتی ہیں ؟ماہرین نے بتا دیا اور وجہ بھی بیان کردی

  

لندن (نیوز ڈیسک) یقیناً آپ نے بھی یہ منظر اکثر دیکھا ہوگا کہ لڑکیاں یا خواتین اکٹھی بیٹھ کر دکھ بھرے ڈرامے یا فلمیں دیکھتی ہیں اور رو رو کر انکا برا حال ہوجاتا ہے۔ مرد اکثر اس بات پر حیران ہوتے رہے ہیں کہ آخر خواتین کو کیا مسئلہ ہے کہ وہ جذباتی مناظر مل کر دیکھتی ہیں اور خوب آنسو بہاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:جہاز سے اترنے کی جلدی تو سب کو ہو تی ہے لیکن اس مسافر جیسا کا م آپ نے کبھی کسی کو نہیں کرتے دیکھا ہوگا

 برطانیہ کی کارڈیف یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اب خواتین کے اس عجیب و غریب رویے کی وجوہات کا سراغ لگالیا ہے۔ نفسیات دان جاب وان ڈیر کی سربراہی میں کی گئی تحقیق میں 20 سے 33سال کی خواتین کے تیس جوڑوں کو جذباتی تصاویر اور مناظر دکھائے گئے اور اس دوران ان کے دماغ کے تجزیاتی سکین کئے گئے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جب خواتین اکٹھی بیٹھ کر جذباتی فلمیں یا ڈرامے دیکھتی ہیں تو ان کے ذہن پر منفی اثرات کم ہوتے ہیں اور وہ دکھ اور غم کے جذبات کو آپس میں بانٹ سکتی ہیں۔ یہ رویہ انہیں ذہنی سکون اور اطمینان فراہم کرتا ہے اور وہ خوشی کے مناظر سے زیادہ لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین منفی جذبات اور غم کے احساس کو کم کرنے کے لئے اکٹھی ہوتی ہیں اور مل کر آنسو بہاتی ہیں جبکہ اس کے نتیجہ میں خوش کن لمحات یا مناظرسے لطف اندوز ہونے کی شرح میں ازخود اضافہ ہوجاتا ہے، لہٰذا یہ عمل خواتین کے لئے مفید قرار دیا جا سکتا ہے اور بہتر ہے کہ مرد اس پر اعتراض نہ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -