عرب شہزادہ ایک ایسی چیز لے کر شادی میں پہنچ گیا کہ ڈر کی وجہ سے مہمانوں کی دوڑیں لگ گئیں

عرب شہزادہ ایک ایسی چیز لے کر شادی میں پہنچ گیا کہ ڈر کی وجہ سے مہمانوں کی ...
عرب شہزادہ ایک ایسی چیز لے کر شادی میں پہنچ گیا کہ ڈر کی وجہ سے مہمانوں کی دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے موقع پر ہر ممکن نمودونمائش کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن بعض اوقات اس کا نتیجہ واہ واہ کی بجائے شرمندگی کی صورت میں بھی نکلتا ہے، جیسا کہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ مناظر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی شاندار تقریبات کے ہیں، جس میں ایک عرب شہزادے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شہزادے کی شرکت کی خبر پر مہمان بہت پرجوش اور خوش تھے، لیکن بیچاروں کو معلوم نہیں تھا کہ بڑے مہمان کی آمد پر ان کی کیسی درگت بننے والی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرفضا پہاڑی علاقے میں منعقد ہونے والی تقریب کے لئے وسیع و عریض علاقے کو سرخ قالینوں سے ڈھانپا گیا تھا ۔ مہمانوں کی بڑی تعداد قطاروں میں بیٹھی نظر آتی ہے جبکہ اردگرد سجاوٹ کا قیمتی سامان اور ساﺅنڈ سسٹم وغیرہ نظرآرہے ہیں۔ اسی دوران شہزادے کا ہیلی کاپٹر فضا میں نمودار ہوتا ہے اور چنگھاڑتا ہوا تقریب کے عین اوپر سے گزرتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے پروں کی ہوا اس قدر شدید تھی کہ ناصرف قالین اڑگئے بلکہ ساﺅنڈ سسٹم اور سجاوٹ کا سامان بھی ادھر ادھر بکھر گیا، جبکہ معزز مہمان اپنی پھڑپھڑاتی ہوئی پوشاکوں کو سنبھالتے ہوئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

’کوئی میری بیوی کو دیکھ نہ لے‘اپنی بیگم کے ساتھ ریسٹورنٹ پر کھانا کھاتے سعودی شوہر کی ایسی حریت کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
شہزادے کی آمد نے بے پناہ اخراجات سے سجائی گئی تقریب کا ستیاناس کرکے رکھ دیا۔ تقریب درہم برہم ہونے پر مہمانوں کو انتہائی غصے کی حالت میں عربی زبان میں کچھ بڑبڑاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہیلی کاپٹر کی نمائش کرنے والے شہزادے کے لئے تو شرمندگی کا سبب بنا ہی ہے ، لیکن دولہے کو بھی اس کی وجہ سے مہمانوں کی نیک تمناﺅں کی بجائے بددعاﺅں کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔
اخبار ڈیلی میل کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ راس الخیمہ کے علاقہ میں پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر پر تشریف لانے والے شہزادے کی شناخت تاحال منظر عام پر نہیں آئی۔

مزید :

عرب دنیا -