ایک کتے نے ٹی وی شو پر 11 لوگوں کے ساتھ ایسا کام کردیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، جان کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

ایک کتے نے ٹی وی شو پر 11 لوگوں کے ساتھ ایسا کام کردیا جس کی کوئی مثال نہیں ...
ایک کتے نے ٹی وی شو پر 11 لوگوں کے ساتھ ایسا کام کردیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، جان کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہپناٹزم ایک ایسا ہے جس کے ذریعے اس کا ماہر کسی بھی شخص کے حواس پر قابو پا کر اسے مبینہ طور پر کوئی بھی کام کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ افسانوں میں تو اس کے ذریعے لوگوں سے خودکشی تک کروانے کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں تاہم یہ کہانیاں بہت سوں کی نظر میں افسانوں کی حد تک ہی محدود ہیں۔ مگر ایک چینی ٹی وی شو میں، ہپناٹزم کے ماہرتو ایک طرف، ایک کتے نے 11افراد کو اپنی آنکھوں سے ہپناٹائز کرکے گہر نیند سلا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ کتا اپنی انگریز مالکن کے ساتھ شو میں شریک ہوا جہاں اس نے 11شائقین کو اپنی آنکھوں سے ہپناٹائز کرکے سلانے کا حیران کن مظاہرہ کیا جسے دیکھ کر کروڑوں لوگ ششدر رہ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 11لڑکے لڑکیاں سٹیج پر آتے ہیں اور اپنی مالکن کی گود میں موجود کتے کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں۔ کتا ان کی آنکھوں میں باری باری دیکھتا جاتا ہے اور سب کو گہری نیند میں مبتلا کرکے وہیں سٹیج پر سلا دیتا ہے۔

”میری بیوی ہر وقت نئے جوتوں کی فرمائش کرتی رہتی تھی، اس لیے اب یہ چیز خرید لایا ہوں جسے دیکھ کر اس کا شوق اتر جائے گا“ بیوی کی شاپنگ سے تنگ شوہر ایسی چیز گھر لے آیا کہ دیکھ کر دنیا کے تمام شوہر ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

رپورٹ کے مطابق 2015ءمیں ایسا ہی منظر برطانوی شو Got Talentمیں دیکھا گیا جہاں ایک ماہر نے سائمن کوویل نامی شخص کو ہپناٹائز کرکے سلا دیا تھا۔ بیدار ہونے کے بعد سائمن نے بتایا کہ ”یہ 100فیصد حقیقی ہے۔ ہپناٹائز ہونے پر مجھے واقعی نیند آنے لگی اور چند لمحوں بعد میں گہری نیند سو گیا۔اس میں بالکل ایسے ہی محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کا دماغ آپ کو کچھ ایساکرنے کے لیے کہہ رہا ہو، جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔ تاہم آپ وہ کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ کاش میں اس کتے کو خرید سکتا ۔ اس کے ذریعے دنیا پر حکمرانی کی جا سکتی ہے، کیونکہ یہ اپنی آنکھوں سے آپ کو گھور کر آپ سے ہر وہ کام کروا سکتا ہے جو یہ چاہتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -