اگر موٹے افراد اس پانی سے نہائیں تو ان کا وزن کم ہونے لگے گا ,سائنسدانوں کا ایسا دعویٰ کہ سن کر زیادہ وزن والے افراد خوش ہوجائیں گے

اگر موٹے افراد اس پانی سے نہائیں تو ان کا وزن کم ہونے لگے گا ,سائنسدانوں کا ...
اگر موٹے افراد اس پانی سے نہائیں تو ان کا وزن کم ہونے لگے گا ,سائنسدانوں کا ایسا دعویٰ کہ سن کر زیادہ وزن والے افراد خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) جسم کے لئے ورزش کی افادیت سے انکار ممکن نہیں لیکن اگر گرم پانی سے نہایا جائے تو اس کا فائدہ ورزش سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔لف بارویونیورسٹی کے تحقیق کار ڈاکٹر سٹیو فلکنر کا کہنا ہے کہ گرم پانی سے نہانے سے نہ صرف ورزش سے زیادی فائدہ ہوتا ہے بلکہ اس کی مدد سے ذیابیطس سے بھی بچاجاسکتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ٹب میں گرم پانی ڈال کر اس میں جسم کو ڈوبنے سے ایسے فوائد ملتے ہیں کہ آپ اس طریقے سے نہانے کو ترجیح دیں گے۔اس کا کہنا ہے کہ تحقیق میں انہوں نے دیکھا کہ گرم پانی میں بیٹھنے سے جسم کو حرارت ملتی ہے، خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول میں رہتی ہے اور ساتھ ہی کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ تحقیق میں 14افراد کو 40ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں بیٹھنے کو کہاگیا اور کچھ کو ایک گھنٹے تک سائیکلنگ کا کہاگیا۔اس کا کہنا ہے کہ دونوں تجربات میں جسم میں کیلوریز کوکم ہونے اور خون میں شوگر کی مقدار کو مانیٹر کیا گیا۔”سائیکلنگ میں زیادہ کیلوریز کم ہوئیں لیکن گرم پانی کے آدھ گھنٹے کے باتھ میں (آدھ گھنٹے تک واک)جتنی کیلوریز کم ہوئیں،اسی طرح بلڈشوگر بھی کم ہوئی۔“اس کا کہنا تھا کہ دونوں تجربات میں شوگر کی ایک جتنی مقدار کم ہوئی لیکن کھانے کے بعد کی شوگر گرم باتھ سے 10فیصد زیادہ کم ہوئی۔

’ان مرَدوں کو جگر کا کینسر ہونے کا امکان 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے جو نوعمری میں۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسی وارننگ جاری کردی کہ جان کر بہت سے پاکستانی مرد بے حد پریشان ہوجائیں گے

مزید :

تعلیم و صحت -