مصر صدارتی انتخابات کا اعلان 1اپریل کو ہوگا، السیسی کو واضح برتری حاصل
قاہرہ(این این آئی)مصر میں رواں ہفتے ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں بتایاگیا ہے کہ سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کو واضح برتری حاصل ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایاکہ صدر السیسی کو 21.5 ملین ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے مرکزی حریف موسی مصطفیٰ موسی تقریبا 7 لاکھ ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج 1اپریل بروز ( پیر ) کو عام کر دیے جائیں گے۔26 تا 28 مارچ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر السیسی کی جیت یقینی قرار دی جا ری ہے۔ مصری حکومت کی کوششوں کی باوجود اس مرتبہ ٹرن آوٹ کم رہا۔