دورہ پاکستان ،ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا
جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیزنے13رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ،جس کی قیادت جیسن محمد کریں گے جبکہدیگر کھلاڑیوں میں سیموئل بدری، ریاد ایمرٹ، آندرے فلیچر، آندرے میک کارتھی، کیمو پال، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، دنیش رام دین، مارلن سیموئلز، اوڈین اسمتھ، چیڈوک والٹن اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔
خیال رہے ٹیم میں کرس گیل ،شائی ہوپ ،کریگ بریتھ وائیٹ اور جیسن ہولڈرشامل نہیں ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ تینوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،سیریز کے تینوں میچزیکم ،دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے۔