رواں مالی سال 23ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرلیں گے ، سیکرٹری تجارت

رواں مالی سال 23ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرلیں گے ، سیکرٹری تجارت

 کراچی(اکنامک رپورٹر)وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کا 23ارب ڈالرز کا برآمدی ہدف حاصل کرلیا جائیگا۔جمعرات کو کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین سے درآمد ہونیوالی مصنوعات میں انڈر انوائسنگ پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی وضع کررہے ہیں،مارکیٹ ایکسسز پیداواری لاگت زرمبادلہ کے شرح مبادلہ کے مسائل ٹیکسٹائل برآمدات میں مطلوبہ اضافے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔خطے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل اس معیار کی نہیں اس میں جدت کی ضرورت ہے۔پاکستانی روپے کی قدرکا تعین اگر درست رہے گا تو پاکستانی مصنوعات کا بیرونی خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کو فائدہ ہوگا،جب تک صنعتی شعبے میں اپ گریڈیشن اور تازہ سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

مزید : کامرس