اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت 116سے بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن

اوپن مارکیٹ : ڈالر کی قیمت 116سے بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن

 کراچی(آن لائن )اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے،جبکہ ریال، درہم اور برطانوی پاؤنڈ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔جمعرات کو فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 116 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 143 روپے 30 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 30 پیسے اضافے کے بعد 163 روپے 30 پیسے پر آگیا۔انہوں نے کہا کہ سعودی ریال 25 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 5 پیسے اور اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہو کر 31 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...