عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستا ہو گیا ۔ آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1338 ڈالر سے گھٹ کر 1326 ڈالر ہو گئی ۔جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں171 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت59000 روپے سے گھٹ کر58800 اور 10 گرام سونے کی قیمت50571 روپے سے گھٹ کر50400 روپے ہو گئی ۔جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے اور10گرام چاندی کی قیمت میں8.57روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 780 روپے سے گھٹ کر770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت668.57روپے سے گھٹ کر660.00روپے ہوگئی۔

مزید :

کامرس -