نوازشریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈال دیا،اصغرمجید

نوازشریف نے ملک کو بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈال دیا،اصغرمجید

کاہنہ (نامہ نگار)رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)اوراُمیدوارپی پی170لاہور،اصغرمجید گجومتہ نے کہا ہے کہ قائد میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی ٹھوس اورجامع معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک لوڈ شیڈنگ ،دہشتگردی اوربدامنی کی دلدل سے نکل کرروشن مستقبل اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکاہے۔بجلی کے نئے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ کاہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کی محب وطن اورمخلص قیادت کی شب و روز محنت کی بدولت توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہورہاہے۔اصغر مجید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ممبرصوبائی اسمبلی منتخب ہوکرملک وقوم کی خدمت کے عظیم مشن میں اپنے قائدین کے سپاہی کی حیثیت سے بھرپورکرداراداکروں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ الیکشن میں عوام پہلے سے زیادہ ووٹ دیکرپاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پربھرپوراعتماد کی نئی مثال قائم کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...