ریلوے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جلد چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

ریلوے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جلد چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)ریلوے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جلد چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا،ریلوے کو روکنا نہیں رواں دواں رکھنا چاہتے ہیں حافظ سلمان بٹ۔پریم یونین کے نو منتخب صدر حافظ سلمان بٹ نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریم یونین ہیڈ کوارٹرز ڈویژن کی تقریب حلف براداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تباہ حال ریلوے مزدوروں کی انتھک محنت سے بحال ہوئی ہے جبکہ مزدوروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے مزدوروں کو16 سے72 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ستم تو یہ ہے کہ ویکینسیوں پر بھرتی نہیں کی جا رہی اور ہزاروں ویکینسیاں خالی رکھی جا رہی ہیں یہ ظلم ناقابل برداشت ہے۔

حافظ سلمان بٹ نے پورے ملک میں دورے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چار اپریل کو راولپنڈی،سترہ اپریل کو کراچی اور 26 اپریل کو سکھر میں اسی طرح تقاریب حلف برداری ہوں گی اور مزدوروں کو ان کے حقوق کی جدو جہد کے لیے تیار اور متحرک کیا جائے گا اور انتظامیہ کو جلد مزدور دوست چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔