ویٹرنری یونیورسٹی اور نیسلے پاکستان لیمیٹڈ کے در میان

ویٹرنری یونیورسٹی اور نیسلے پاکستان لیمیٹڈ کے در میان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ی فارم کی کارکردگی بڑ ھا نے کے لیئے تیکنیکی اشتراک کو فرو غ دینے سے متعلقہ مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا
لاہور(کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو راور نیسلے پاکستان لیمیٹڈ کے در میان گذ شتہ روزڈیر ی فارم کی کارکردگی بڑ ھا نے کے لیئے تیکنیکی اشتراک کو فرو غ دینے سے متعلقہ مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط یو نیورسٹی کے و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور نیسلے ہیڈ آف ٹیکنیکل امر ریحا ن نے کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں یواس پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور نیسلے آفیشلز کی کثیر تعداد اُ س مو قع پر مو جود تھی۔معاہدہ کے تحت دو نو ں پا ر ٹیاں مستقبل میں فارم مینیجر اور کسا نو ں کو ڈیر ی فارم کی کارکردگی بڑ ھا نے سے متعلقہ مو یشی پا لنے کی مینجمنٹ،خوراک اور افزا ئش نسل کی مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے تر بیتی ٹریننگ منعقد کروا ئیں گیں نیزمو جودہ اورمستقبل کے چیلنجز کی بنیاد پرمختلف ضروریات کے لیئے تر بیتی مواد بھی و ضع کر یں گیں ۔ویٹرنری یونیورسٹی کی لیبا ر ٹر یا ں نیسلے فارمرز کو فیڈ ہضم ہو نے کے معیار کو جا نچنے،جینیا تی ٹیسٹ اور بیما ریو ں کی تشخیص سے متعلقہ سہو لیات فرا ہم کر یں گیں۔
اور یو نیورسٹی کے ما ہر ین سیمپل سے بہتر نتا ئج حا صل کر نے لیئے نمو نہ لینے اور محفو ظ کر نے کے طر یقہ کار کے بارے میں بھی نیسلے کسا نو ں کو بتا ئیں گے جبکہ نیسلے پاکستان لیب پریکٹیس سے متعلقہ عالمی معیار کی تیکنیکی سہو لیات یو نیورسٹی کو فرا ہم کرے گی۔نیسلے پاکستان راوی کیمپس پتو کی میں ڈرپ آبپا شی کے سسٹم کو قائم کر وانے میں بھی ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ تعاو ن کر ے گا۔

مزید :

کامرس -