اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی ، انڈیکس 45400کی حد عبور کرگیا

اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی ، انڈیکس 45400کی حد عبور کرگیا

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی اتار چڑھاوکے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی45200، 45300 اور45400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں91ارب74 کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.54 فیصدزائد جبکہ49.33فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز 15پوائنٹس کی کمی سے ہواتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 45506پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس316.63 پوائنٹس اضافے سے 45489.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے185کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،168 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔جمعرات کو29کروڑ66 لاکھ4 ہزار90شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو بدھ کی نسبت4کروڑ84 لاکھ97ہزار170شیئرززائدہے۔ سرمایہ کاری مالیت میں91ارب74کروڑ41لاکھ370روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر93کھرب76ارب41 کروڑ26 لاکھ91ہزار413 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت300.00 روپے اضافے سے12650.00 روپے ہوگئی۔

اورفلپس موریس کے حصص کی قیمت137.37 روپے اضافے سے2982.87 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت45.00 روپے کمی سے855.00 روپے اورپنجاب آئل کے حصص کی قیمت11.97 روپے کمی سے257.03روپے ہو گئی ۔

جمعرات کو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں5کروڑ5لاکھ10ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ۔

جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے6.99روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں4کروڑ18لاکھ81ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت41پیسے کمی سے38.20 روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس165.59 پوائنٹس اضافے سے22783.23 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس562.95پوائنٹس اضافے سے77022.35 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس338.53 پوائنٹس اضافے سے32739.94پوائنٹس ہو گئی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...