یو بی جی کی قیادت نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں، ایس ایم منیر

یو بی جی کی قیادت نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں، ایس ایم منیر

لاہور(آن لائن)ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت نے اپنے کردار اور اپنے کام سے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں اور انہیں ایک چھتری تلے جمع کیا ہے،ساڑھے 3سال پہلے تک جن لوگوں نے بزنس کمیونٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تھی انہیں فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی نے اپنے ووٹوں سے ان کے گھروں تک محدود کردیا ہے لیکن ہم یو بی جی کے تناور درخت کو مزید خوشبودار بناتے رہیں گے۔جمعرات کو اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی لیڈرران کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی تاجروں اور حکومت کے مابین ایک مضبوط پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

،بزنس کمیونٹی کا 4سال کے دوران یو بی جی کے لیڈران پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے کیونکہ ہم پورے پاکستان کے تاجرنمائندوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ہم نے فیڈریشن سے ذاتی فائدے اٹھانے والوں کا قلع قمع کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہدکا مقصد بزنس کمیونٹی کو مضبوط بنانا ہے اور اس مقصد کیلئے میں ہر اس شخص کے پاس جانے کیلئے تیار ہوں جو میری بزنس کمیونٹی کا درد اپنے دل میں رکھتا ہوں اور ان کے مسائل حل کرنے کا جذبہ رکھے۔منیر نے کہا کہ ملکی معیشت میں اہم ترین کردار ادا کرنے والی ایف پی سی سی آئی کو اب حکومت بھی اہمیت دینے پر مجبور ہے جبکہ فیڈریشن میں 3سال پہلے تک برسراقتدار افراد نے ایف پی سی سی آئی کو اس حال میں پہنچا دیا تھا کہ کوئی سرکاری محکمہ بھی فیڈریشن کو اہمیت دینے پر تیار نہ تھا، بزنس کمیونٹی کی شنوائی تمام اداروں میں ختم ہوکر رہ گئی تھی لیکن یو بی جی کی موثر حکمت عملی کے سبب آج حکمران بیرون ممالک کے دورے میں فیڈریشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں کو ساتھ رکھتے ہیں اور ان سے مشاورت کی جاتی ہے۔اس موقع پر یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ ایس ایم منیراور افتخار علی ملک کی قیادت میں یو بی جی نے فیڈریشن کی4 انتخابات میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں اور آئندہ کے الیکشن میں اپوزیشن کو امیدوار بھی دستیاب نہ ہوں گے۔ ملکی تجارت کی بقاء اور بہتری کیلئے یو بی جی کی جدوجہد اور کوششوں پر بزنس کمیونٹی کو اطمینان ہے اور ہم ان کے اعتماد کو مزید مستحکم بنائیں گے۔اس موقع پریو بی جی کے رہنماؤں گلزار فیروز، خالدتواب، عبدالسمیع خان،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،نوراحمدخان اور دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر طارق حلیم،فرحان الرحمان، زبیر چھایا، سلطان شمسی، شاہین الیاس سروانہ، جنیدنقی، اکبرفاروقی، ناصرالدین شیخ، احمدشاہ،اکرام راجپوت ،وسیم وہرہ، سمیرمیرشیخ اور دیگر تاجررہنما بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس