یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شجرکاری مہم کا آغاز

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شجرکاری مہم کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں شجرکاری مہم کاآغاز کر دیا گیااس سلسلے میںیونیورسٹی کے طول و عرض میں مختلف انواع کے پودے لگائے گئے۔ وائس چانسلریو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے جامعہ کی انوائرنمنٹل اینڈ ہارٹیکلچرل سوسائٹی اور اے بی بی کے باہمی اشتراک سے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے شروع کی گئی 'شجرکاری 'مہم کا آغاز پودا لگا کرکیا۔ مہم کا مقصد کیمپس کو سر سبز وشاداب بناکر طلباء کو صحت افزاء ماحول فراہم کرنا ہے۔ایڈوائزر انوائرنمنٹل اینڈ ہارٹیکلچرل سوسائٹی ڈاکٹر نیلم ناز، چیئرمین مائننگ ڈاکٹر ذوالفقار،رجسٹرار محمد آصف،ہارٹیکلچرسٹ جنید،آفیسر تعلقات عامہ علی اشرف ،ریزیڈینٹ آفیسر، جنرل سیکرٹری جنید اور اے بی بی کے نمائندگان نے مختلف اقسام کے پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ پودے لگا کر ہم دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پاسکتے ہیں اس مقصد کیلئے باقی جامعات میں بھی اس قسم کی سر گرمیاں منعقد کروائی جانی چاہیءں۔انہوں نے طلباء کوکیمپس میں موجودہ پودوں اور درختوں کا ناصرف خیال رکھنے بلکہ انکی تعداد میں اضافے کی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4