کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 36 ارب 85 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کشمیر افیئرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 36 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 44 ارب 14 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نومل میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 24 کروڑ 85 لاکھ، ہنزل میں 20 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ، 34.5 میگاواٹ ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 5 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 14 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ، اے جے کے بلاک کیلئے 14 ارب 14 کروڑ، سکردو میں 26 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 20 کروڑ، نلتر میں 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 14 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔