پیاف ممبران کولاہور چیمبر کی ممبر شپ کی تجدید کیلئے یاد دہانی

پیاف ممبران کولاہور چیمبر کی ممبر شپ کی تجدید کیلئے یاد دہانی

ؒ لاہور(کامر س رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک پریس ریلیز کے ذریعے پیاف کے معزز ممبران کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پیاف کے جن ممبران نے پیاف اور لاہور چیمبر کی سالانہ ممبر شپ کی تجدیدrenewal) (نہیں کروائی وہ 31 مارچ2018 تک اپنی فرم یا کمپنی کی تجدید برائے ممبرشپ2018-19 کروالیں تاکہ آئندہ الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ جو ممبران مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرواسکیں گے وہ امسال ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کی ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ2018 مقرر ہے۔

مزید : کامرس