ریکٹ اینڈ بینکیزر کی پاکستان سپر لیگ کے ذریعے حفظان صحت آگاہی مہم

ریکٹ اینڈ بینکیزر کی پاکستان سپر لیگ کے ذریعے حفظان صحت آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈیٹول اور ہارپک بنانے والے ریکٹ اینڈ بینکیزر کی ملک کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے ذریعے حفظان صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے صفائی ستھرائی مہم کا انعقاد ، یاد رہے کہ یہ مہم بھی ریکٹ اینڈ بینکیزر کے پاکستان میں صحت و صفائی کی ثقافت کو فروغ دینے کے اقدام"ہوگا صاف پاکستان"کا حصہ تھا،جس کے تحت کمپنی ملک بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے میں اپنی بھرپور معاونت بھی فراہم کررہی ہے۔ "ہوگا صاف پاکستان"صفائی ستھرائی مہم کی خود کار طریقے سے لوگوں کے درمیان حوصلہ افزائی کے لیے ملک کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان سپر لیگ کی بڑے پیمانے پر مقبولیت کو سہارا بناتے ہوئے تمام میچز کے دوران ویڈیو اسکرین کے ایک طرف اسکرول پرمبنی پیغام شائع کیے گئے ،جس کا مقصد لوگوں کے درمیان اپنے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کے لیے انفرادی طور پر احساس ذمہ داری کو فروغ دینا تھا۔ جس کی بہترین مثال ٹاس کے وقت جب کہ سب کی نظرین پر مرکوز تھیں ایک مذاق کے ذریعے لوگوں کے درمیان احساس ذمہ دارپیدا کرنے کے لیے ایک کلیدی پیغام پہنچایا گیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران "صاف پاکستان"مہم کے ذریعے لوگوں میں ٹی وی اسکرین کے ذریعے اپنے پیغام کو وسیع پیمانے پر پہنچانے کے لیے ریکٹ اینڈ بینکیزر نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی (LWMC)کے اشتراک سے "کلین اسٹیڈیم ڈیز"کو یقینی بنانے کے لیے ایک مہم کا انعقاد کیا۔ جس میں اپنے کچرے کو باقائدہ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے یونیورسٹی کے طلبہ سمیت پروفیشنلزنے پورے جوش و جذبے کیساتھ حصہ لیا، اس کے علاوہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر شجر کاری سمیت صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ سمیت ان کے والدین اور بالغین نے بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان ککے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد اشرف کا کہنا تھا کہ ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان بھر میں ہر زندگی کو صحت مند اور ہر گھر کو خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس عزم پر قائم ہیں اورپاکستان کو صاف اور صحت مند بنانے کے لیے ہمارا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا، پاکستان سپر لیگ کے ساتھ شراکت کا مقصد ہماری مہم "ہوگا صاف پاکستان"کو مزید وسعت دیتے ہوئے ملک میں بسنے والے کروڑوں لوگوں کے دورمیان پہنچانا تھا۔ فہد اشرف نے بتا یا کہ "ہوگا صاف پاکستان"مہم پورے سا ل جاری رہے گی، جس کے ذریعے لوگوں کو اس بات کی یاد دہانی کرائی جارہی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے آپ کو ، اپنے گھروں کو صاف رکھیں بلکہ اس احساس کے ذریعے اپنے پڑوسیوں کو بھی اس کا حصہ بنائیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ 2018کا سفر گو کہ اب ختم ہوچکا ہے لیکن ہمارا سفر کی ابھی شروعات ہے۔

مزید :

کامرس -