راستے پر رکھا موبائل ٹرانسفارمرمکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

راستے پر رکھا موبائل ٹرانسفارمرمکینوں کیلئے وبال جان بن گیا

کوٹ عبدالمالک (ریاض چشتی سے ) کوٹ عبدالمالک واپڈا سب ڈویژن کی لاپرواہی ،غفلت ۔راستہ میں رکھا گیا موبائل بجلی کا ٹرانسفارمر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے تفصیل کے مطابق شرقپور خورد دربار بابا حافظ محمد کے قریب عرصہ 2سال سے موبائل بجلی کاٹرانسفارمرراستہ میں رکھ دیا گیا جو شہریوں کی آمدو رفت میں مشکلات پیداکررہا ہے واپڈاکے اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کو کھمبوں پر رکھنے کی بجائے ٹرالی پر رکھ کر بجلی فراہم کر دی ایک طرف تو شہریوں کا مسلہ حل ہوگیا اور دوسری طرف راستہ بند کرکے دوسری پریشانی کھڑی کر دی شہریوں نے بتایا ہے کہ ہم نے ان کو کہا تھا کہ ٹرانسفارمر کو کھمبوں کے اوپر رکھیں واپڈا کے اہلکاروں نے کہا کہ چند دنوں کی بات ہے ہم دوبارہ آکر اس کو کھمبوں کے اوپر رکھ جائیں گے لیکن 2سال گزرنے کے باوجود ابھی تک ٹرانسفارمر کو کھمبوں کے اوپر نہیں رکھا گیا علاقہ کی سماجی و فلاحی تنظیموں اور شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے ٹرانسفارمر کو کھمبوں اوپر رکھا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...