پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید نے تقریری مقابلوں، ملی نغموں ، کوئز مقابلوں کا انعقاد کیاجس میں دو قومی نظریے، تحریک پاکستان اور پاکستان کے حصول کیلئے عوامل کو اجاگر کیا گیا۔ اسی طرح پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’قرار داد لاہور: ایک جائزہ‘ کے موضوع پر خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ۔ پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ اور ایف سی کالج سے تاریخ کے پروفیسر اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات نے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستان سٹڈی سنٹر کی قائمقام ڈائریکٹر ڈاکٹر رخسانہ افتخار، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے تقریب میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں مقررین نے قرار داد پاکستان اور مسلمانوں نے لئے الگ وطن حاصل کرنے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ پنجاب یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل نمبر 5میں وارڈن اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک کی سربراہی میں ملی نغمے اور تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں آزاد وطن کیلئے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4