پنجاب کے منصوبوں پرکرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں، فرخ مون

پنجاب کے منصوبوں پرکرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں، فرخ مون

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے شہبازشریف کے پنجاب میں دس سالہ دور اقتدارکوناکام ترین دورقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف سرائیکی بولیں یا حبیب جالب کی نظمیں پڑھ لیں پنجاب کے منصوبوں پرکرپشن کا داغ دھلنے والا نہیں اور نہ ہی قوم ان جعلی حکمرانوں کے بہکاوے میں دوبارہ آئے گی۔

، وزیراعلیٰ پنجاب فنکاریوں اور ڈرامہ بازیوں میں نمبرون اورشعبدہ بازیوں میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہیں۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ شریف برادران پورا ملک کھاگئے،غیرملکی قرضوں،بے روزگاری،بدترین لوڈشیڈنگ اورخودکشیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،پی آئی اے،ریلوے،پاکستان اسٹیل ،واپڈا جیسے قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں،ہسپتالوں میں بیڈز،ادویات نہیں اورسٹیٹ بینک بھی خالی ہوچکا ہے اورنوازشریف معصوم سی شکل بنا کرکہتے ہیں’’ میرا قصورکیا ہے‘‘،میاں صاحب آپ کا قصوربیس کروڑعوام کی جیبوں پرڈاکہ مارنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف احتساب شروع ہونے پراپنا ذہنی توازن کھوبیٹھے ہیں وہ آئندہ چند دنوں میں کہیں گے مجھے سارے ایم این ایزاورایم پی ایزالیکشن سے پہلے ’’کیوں چھوڑگئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...