ملک میں جاری ترقی کا سفر کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے،میاں شاہد

ملک میں جاری ترقی کا سفر کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے،میاں شاہد

لاہور (لیڈی رپورٹر)میاں شاہد مقبول مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ایم ایس ایف پاکستان اور سیدہ زہراء بخاری نائب صدر وومن ونگ لاہور نے کہا کہ ملک میں جاری ترقی کا سفر کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔ باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کو آنکھوں پر بٹھایا ۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہی دہشت گردی پر قابوپایا جاسکا ۔ جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ہم سب کو آگے آکر اپنا کردار اداکرنا ہے۔ ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہرامسلم لیگ (ن)کے سر ہے۔ اور بڑے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ایک مثال قائم کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنا دینے یا گالیاں دینے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ۔ گالیاں دینے والوں کا انجام شروع ہوچکا ہے۔ صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت باقی تینوں صوبوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں بے شمار نئے ہسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور میں بھی چھ سات نئے ہسپتال بنے ہیں ۔ میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔ لیکن حقائق اس کے برعکس سامنے آئے۔ مریم نوازشریف نے مسلم لیگ کو بند گلی سے باہر نکالا اور پورے ملک میں میاں نوازشریف کا بیانیئے عوام تک پہنچایا۔ آج پارٹی 2013ء کی نسبت بہت زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔ اس مرتبہ پھر مسلم لیگ وفاق میں حکومت بنائے گی اور دھرنے والے پھر سڑکوں پر ہی نظر آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...