ورچوئل یونیورسٹی ،موروثی بیماریوں کی تشخیص اور روک تھام کے حوالے سے کانفرنس

ورچوئل یونیورسٹی ،موروثی بیماریوں کی تشخیص اور روک تھام کے حوالے سے کانفرنس

لاہور(پ ر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیرِاہتمام موروثی بیماریوں،تشخیص اور روک تھام کے حوالے سے ایک روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد ایم اے جناح کیمپس لاہور میں کیا گیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ورچوئل یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جانے والی اس بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء میں ملکی اور بین الاقوامی ماہرِتعلیم اور ماہرین شامل تھے۔اس کانفرنس میں ماہرین نے مختلف بیماریوں ، بچاؤ کی حکمت عملی سمیت مالیکیولر تشخیص کی متعلق موضوعات اورپہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پرپاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے صدرپروفیسر ڈاکٹر سعید اختر مہمانِ خصوصی تھے۔ دیگر مہمانِ اعزاز میں پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے ممبر اینیمل سائنس ڈویژن ڈاکٹر جوہر علی اور برطانیہ کے ریزولوشن ہیلتھ سنٹر کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر الہی منصور شامل تھے۔

جن میں ماہرین نے جنیاتی مشاورت برائے وبائی جنیاتی امراض،پیدائشی اور غیرمعمولی امراض کی تشخیص،کینسر جنیات کے مالیکیولر نتائج اور مالیکیولر آلات برائے تشخیص کے نئے رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور سفارشات مرتب کیں۔

B

مزید : میٹروپولیٹن 4