انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں،لائبہ علی

انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں،لائبہ علی

لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ مجھے انڈین فلموں میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں، انڈین فلم میکرز زیادہ تر پاکستانی فنکاروں کو بی اور سی کلاس کام دیتے ہیں۔ لائبہ علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکارشہرت کیلئے بھارت جاتے ہیں مگر آج کل بھارت پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کر رہا ہے اس پر ان کی آنکھیں کھل جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اپنے ملک کے ڈراموں اور فلموں کی بہت آفرز ہیں، اب وقت آچکا ہے کہ ہماری اپنی پروڈکشنز معیاری اور بین الاقوامی معیار کی بن رہی ہیں۔

مزید : کلچر