ایل ڈی اے کے 18پلاٹ 55کروڑ87لاکھ روپے میں نیلام

ایل ڈی اے کے 18پلاٹ 55کروڑ87لاکھ روپے میں نیلام

لاہور (نمائندہ پاکستان) مختلف رہائشی سکیموں میں واقع لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے چھے کمر شل 11رہائشی اور تعلیمی مقاصد کے لئے مختص ایک پلاٹ مجموعی طور پر 55کروڑ87لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ کمرشل پلاٹوں میں سب سے زیادہ بولی سوک سنٹر سبزہ زار میں واقع 11.54مرلے رقبے کے پلاٹ نمبر 97کے لئے دی گئی ۔اس کی بولی کی ابتدائی قیمت 32لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ 32لاکھ 20ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرتین کروڑ71 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔جوبلی ٹاؤن میں 19مرلے 130مربع فٹ رقبہ کے رہائشی پلاٹ نمبر626بلاک اے کی بولی کی ابتدائی قیمت8 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ 21لاکھ60ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرچار کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔اس کے علاوہ مصطفی ٹاؤن میں واقع ایل ڈی اے کی 13کنال 9مرلے رقبے کی ایجوکیشن سائٹ 20کروڑ 98 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی ۔ ایل ڈی اے کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں واقع کمر شل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام گزشتہ روز ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈ ائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ فارقلیط میر اور عبدا لستار خان‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ خرم یعقوب ‘ خواجہ توقیرحسن ‘ عثمان غنی اور شہباز الحق گھرکی‘ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1