ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کیلئے سلو بھائی کی بہترین جگہ قرار

ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کیلئے سلو بھائی کی بہترین جگہ قرار
ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کیلئے سلو بھائی کی بہترین جگہ قرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کیلئے بہترین جگہ ہے۔ جمعرات کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ سال بھی میں فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے 70دنوں پر مشتمل شیڈول کی عکسبندی کیلئے ابوظہبی آیا تھا اور اب بھی اپنی نئی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ایکشن مناظر عکسبند کروانے آیا ہوں اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے دوبارہ یہاں آنے کا موقع ملا اور میں یہاں کی نئی جگہیں دیکھ سکوں گا۔انہوں نے کہاکہ ابوظہبی فلموں کی عکسبندی کیلئے بہترین انتخاب ہے۔فلم ’’ریس تھری‘‘ کی کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شا اور فریڈی دارو والا شامل ہیں۔

فلم15جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر