ڈالر مہنگا کر کے قومی معیشت پر شب خون مارا گیا
ڈالر مہنگا کر کے قومی معیشت پر شب خون مارا گیا
لاہور(جنرل رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا کر کے قومی معیشت پرشب خون ماراگیا۔اس قدربڑی ناکامی کے باوجود ارباب اقتدارمیں سے کوئی مستعفی نہیں ہوا ۔پاک سرزمین پارٹی کی قیادت قومی معیشت کوتختہ مشق بنانے کی اجازت نہیں دے گی ۔پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال اورمرکزی صدر انیس احمدقائم خانی نے اچانک ڈالر مہنگاہونے پرسخت تشویش اوراضطراب کااظہارکیا ہے ۔حکومت کی مسلسل معاشی ناکامیوں نے گڈگورننس کابھانڈا پھوڑدیا ۔حکمران عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں میں کھیلتے رہیں گے اورقو م ہرگز خاموش نہیں رہے گی ۔پاکستان کوشاہدخاقان عباسی جیسے تجربہ کار نہیں بلکہ مصطفی کمال کی صورت میں ایک باکرداراورایماندار وزیراعظم کی ضرورت ہے ۔ وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ لگتا ہے حکمرانوں نے مادروطن کی بجائے عالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کی حفاظت کابیڑااٹھالیا ۔روپیہ کی قدرمیں کمی ہونے سے بیٹھے بٹھائے پاکستان کاقرض کئی کھرب بڑھ گیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈالرگردی سے عام لوگ بری طرح متاثر ہوں گے اورپاکستان میں مہنگائی کاسیلاب آئے گا۔اسحق ڈار ملک میں نہیں مگر پاکستان کی قومی معیشت براہ راست ان کے کنٹرول میں ہے۔
الطاف