پاکستان امریکی جنگ کا حصہ بن کر بے حد نقصان اٹھا چکا ہے

پاکستان امریکی جنگ کا حصہ بن کر بے حد نقصان اٹھا چکا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ قیادت کے فقدان اور عدم منصوبہ بندی کی وجہ سے امریکہ پاکستان پر نا جائز دباؤ بڑھاتا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی جوابی ردعمل واضح نہیں۔گزشتہ روز ایک تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امریکی خام خیالی ہے کہ پاکستان کی دفاعی امداد اور کوالیشن سپورٹ فنڈ روک کر وہ پاکستان کو امریکی احکامات اور مقاصد پر عمل کیلئے مجبور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی امریکی جنگ کا حصہ بن کر بے حد نقصان اٹھا چکا ہے اور امریکی مفادات کی خاطر افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو اپنا دشمن بنا کر قومی مفادات کو داؤ پر لگانا سنگین غلطی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی بھر پور فوجی قوت سے افغان طالبان کو شکست نہیں دے سکا تو اب پاکستان کو اس جنگ میں دھکیل کر پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتا ہے۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا کہ پاکستان میں پینٹاگون کی طرز پر قومی سلامتی کے ادارے کا قیام بے حد ضروری ہے جو مفاد پرستی کی سیاست سے آزاد ہو۔
لودھی