ازابیل’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کی عکسبندی اپریل میں شروع کریں گی

ازابیل’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کی عکسبندی اپریل میں شروع کریں گی
ازابیل’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کی عکسبندی اپریل میں شروع کریں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف فلم’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کی عکسبندی اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ازابیل کیف سورج پنچولی کے ساتھ اپنی نئی ڈانس فلم’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کی عکسبندی اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع کریں گی۔ فلم کے ہدایتکار سٹانلے ڈی کوسٹا ہیں۔ فلم کی عکسبندی لندن میں اپریل کے تیسرے ہفتے میں شروع کی جائے گی جو 50دن میں مکمل ہوگی۔ فلم میں ازابیل لیتین ڈانسر جبکہ سورج پنچولی سٹریٹ ڈانسر کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں مختلف قسم کے ڈانس دکھائے جائیں گے۔

مزید : کلچر