ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قائمقام چیئرمین تعینات کیا جائے،یوتھ کونسل

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا قائمقام چیئرمین تعینات کیا جائے،یوتھ کونسل

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یوتھ کونسل پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بطور کنٹرولنگ اتھارٹی ہائر ایجو کیشن کمیشن فی الفور قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی تعینات کریں ،کونسل کے مرکزی صدر سید وقار علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی پر نیب کی جانب سے انکوائری جاری ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائر ایجو کیشن کے نام پر 11ارب سے زائد کا خرد برد کیا گیاہے یہ تمام معاملات جگ ہنسائی کا باعث ہیں لہذاٰ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور قیادت تبدیل کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ تعلیم پر جاری ہونے والی رپورٹ برائے سال 2017/18کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مختلف جامعات کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...