رضائے مصطفی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نائب صدر مقرر
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ یوتھ ونگ پاکستان کے صدر سید بلال مصطفی شیرازی اور مسلم لیگ یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک شکیل سکندر نے چوہدری شجاعت حسین صدر پاکستان مسلم لیگ کے حکم پر رضائے مصطفی چوہدری کو نائب صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ نامزد کردیا مسلم لیگ کے مرکزی عہدیداران نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد رضائے مصطفی چوہدری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سندھ، بلوچستان، سرحد اور پنجاب بھر میں تنظیمی طوفانی دورے کرکے مسلم لیگ اور یوتھ ونگ کو منظم اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔نوٹیفکیشن کی تقریب مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہوئی تقریب میں بلال مصطفی شیرازی، ملک شکیل سکندر ، سجاد خان بلوچ، محمد شاکر، یاسر وڑائچ ،شکیل احمد، محمد نعیم کے علاوہ درجنوں ساتھی بھی موجود تھے۔
رضائے مصطفی