شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کیا جائے،سمیر احمد سید

شہر بھر میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کیا جائے،سمیر احمد سید

لاہور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سیدکی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ای او (ہیلتھ)اتھارٹی لاہور، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اوز (ہیلتھ) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی ای او (ہیلتھ) اتھارٹی نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام زونز اپنے اپنے علا قوں میں مو جو دقبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹائر شاپس کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے اور ڈینگی ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر انسدادِ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو بھی چیک کریں۔ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

سمیر سید

مزید : میٹروپولیٹن 1