غیر ملکی مواد کی روک تھام کیلئے فنکاروں کا سڑکوں پر احتجاج

غیر ملکی مواد کی روک تھام کیلئے فنکاروں کا سڑکوں پر احتجاج

لاہور(فلم رپورٹر)چینلز سے نشر ہونے والے غیر ملکی مواد کی روک تھام کے لئے فنکار ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ہیں.اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں اداکار ایوب کھوسہ، عدنان جیلانی اورحسن سومرو سمیت بہت سے دیگر فنکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 7 بجے سے رات 11 بجے تک کسی بھی چینل سے کوئی غیر ملکی ڈرامہ یا پروگرام نشر نہ کیا جائے بلکہ یہ وقت صرف پاکستانی ڈراموں کے لئے مختص کیا جائے. فنکاروں نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا جس میں انہوں نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر"7 سے 11 صرف ہمارا" سمیت کئی مطالبات تحریر کئے گئے تھے.اس بارے میں حسن سومرو نے" کھوج" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی چینل سے کوئی لڑائی نہیں ہے لیکن ہمارا صرف اتنا مطالبہ ہے کہ سات سے گیارہ بجے تک صرف پاکستانی مواد ہی نشر کیا جائے اس کے علاوہ چینل دس فیصد غیر ملکی مواد جس وقت چاہیں نشر کریں. اس وقت ہمارے ملک میں بہت زیادہ پروڈکشن ہورہی ہے جس کے ساتھ شائقین بھی ملکی ڈراموں کو ترجیح دے رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ اس تحریک کو جاری رکھیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد یہ مطالبہ چیف جسٹس آف پاکستان تک پہنچایا جائے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...